شہر نگاراں
معنی
١ - جگمگاتا ہوا شہر، سجا ہوا شہر، آرایش و زیبائش والا شہر، خوبصورت لوگوں کا شہر۔ "لکھنؤ جو کبھی شہرِ نگاراں تھا اب شہر افسوس ہے۔" ( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٨٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ فارسی اسم 'شہر' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'نگار' کی جمع 'نگاراں' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٥٥ء کو "نبضِ دوراں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جگمگاتا ہوا شہر، سجا ہوا شہر، آرایش و زیبائش والا شہر، خوبصورت لوگوں کا شہر۔ "لکھنؤ جو کبھی شہرِ نگاراں تھا اب شہر افسوس ہے۔" ( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٨٣ )